افغانستان: وین پر فائرنگ‘ قندھار ایئرپورٹ کی 5 خواتین اہلکار ڈرائیور سمیت ہلاک

Dec 18, 2016

قندھار (صباح نیوز+ اے ایف پی) افغان حکام کے مطابق قندھار میں نامعلوم مسلح افراد نے وین پر فائرنگ کر کے ائر پورٹ کی پانچ خواتین سکیورٹی اہلکاروں اور ان کے ڈرائیور کو ہلاک کر دیا۔ قندھار کے گورنر کی ترجمان نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح خواتین سکیورٹی اہلکار اپنی ملازمت پر ایئر پورٹ جا رہی تھیں کہ موٹر سائیکل پر سوار 3 نامعلوم مسلح افراد نے اس وین پر حملہ کیا۔ ترجمان سمیم اخلواک نے بتایا کہ اس حملے میں پانچ خواتین ،سکیورٹی اہلکار اور ڈرائیور ہلاک ہو گئے۔ یہ خواتین قندھار کے ایئرپورٹ پر خواتین مسافروں کی تلاشی لیتی تھیں۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی قندھار میں طالبان نے کئی حملے کیے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ حملے کے بعد حملہ آور فرار ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ان خواتین کو کچھ عرصے سے قتل کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ قندھار ائر پورٹ کے ڈائریکٹر احمد اللہ فیضی نے بتایا کہ یہ خواتین ایک نجی کمپنی کی ملازم تھیں جو خواتین مسافروں کی تلاشی لیا کرتی تھیں۔ فوری طور پر اس حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تاہم اپنے گھروں سے نکل کر کام کرنیوالی خواتین کو طالبان اور دیگر گروپوں کی جانب سے حملوں کا خدشہ رہتا ہے۔طالبان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی معصوم شہریوں اور خواتین کے قتل سے ظاہر ہوتا ہے دشمن کمزور ہے۔ اقوام متحدہ نے مذمت کر کے فوری انکوائری کا مطالبہ کیا ہے آن لائن کے مطابق افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے حملوں میں 19 طالبان ہلاک جبکہ متعدد ززخمی ہوگئے۔ گورنر نے بتایا ہے کہ صوبہ پکتیا میں

مزیدخبریں