پاکستا نی سینما مالکان کا کل سے بھارتی فلموں کی نمائش کا اعلان

لاہور (کلچرل رپورٹر ) پاکستان کے سنیما مالکان نے بھارتی فلموں پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کل سے ملک بھر میں بھارتی فلموں کی نمائش شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارتی فلموں کی نمائش معطل کی تھی، مکمل طور پر پابندی عائد نہیں کی تھی۔ ایٹریم سنیما کے مالک ندیم مانڈوی والا نے تصدیق کی کہ بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی 19 دسمبر سے اٹھالی جائیگی۔ پابندی کی وجہ سے جو فلمیں نمائش سے رہ گئی تھیں انہیں پہلے نمائش کیلئے پیش کیا جائیگا۔اکتوبر میں ندیم مانڈوی والا نے اشارہ دیا تھا کہ پاکستانی سینمائوں کے مالکان اور دیگر فریق آئندہ چند روز میں ملاقات کرکے بھارتی فلموں پر پابندی کے حوالے سے نئے لائحہ عمل پر غور کریں گے اور اس میں نرمی بھی کی جاسکتی ہے۔ پاکستان فلم ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین زوریز لاشاری نے کہا کہ کل سے بھارتی فلموں کی نمائش شروع کردینگے اور پہلی فلم ’’فریکی علی ‘‘ ہوگی ۔پاکستانی فلموں پر توجہ دی لیکن خاطر خواہ بزنس نہ ملا ‘عوام نے سینما آنا چھوڑ دیا۔ یاد رہے کہ سینما مالکان 23 دسمبر سے عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ کی نمائش کرنا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...