.امن پسند قوتوں کو بھارت کی مذموم حرکتوں کا نوٹس لینا چاہئے‘ خورشید شاہ

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نکیال سیکٹر میں سکول وین پر بھارتی فوج کی بزدلانہ فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی امن پسند قوتوں کو اس مذموم حرکت کا نوٹس لینا چاہئے۔ بھارت پاکستان کی خاموشی اور امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھے اگر بھارت کی یہ بزدلانہ کارروائیاں جاری رہیں تو پاکستان فوج اور قوم اپنی سلامتی اور دفاع کے لئے ہر قربانی دے گی۔ بھارت کی بزدلانہ اور وحشیانہ فوجی کارروائیوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے اور اقوام متحدہ کو بھارت پر دباؤ ڈالنے کے لئے قائل کرنے میں وزارت خارجہ ناکام رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...