ریاض (امیر محمد خان) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ 3 روزہ سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔ کنگ خالد ائرپورٹ پر معاون وزیر دفاع محمد بن عبداللہ سفیر پاکستان منظور الحق، ملٹری اتاشی بریگیڈر شاہد منظور اور اہم شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا۔ آرمی چیف آج سعودی وزارت دفاع کے عشائیہ میں شرکت کرینگے اور اہم شخصیات کے علاوہ خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان، ولی عہد شہزادہ محمد بن نائیف سے ملاقات کرینگے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوگی۔ واضح رہے آرمی چیف کا ذمہ داری سنبھالنے کے بعد یہ پہلا سرکاری دورہ سعودی عرب آرمی چیف دورے کے دوران عمرہ کی سعادت بھی حاصل کرینگے اور مدینہ منورہ میں روضہ رسولٖؐ پر حاضری بھی دینگے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اعلیٰ سرکاری و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
آرمی چیف پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، سرکاری، عسکری قیادت سے ملاقاتیں، عمرہ ادا کرینگے
Dec 18, 2016