کسی کی غلامی قبول نہیں، فاٹا کے قبائل اپنا فیصلہ خود کرینگے: فضل الرحمٰن

Dec 18, 2016 | 19:45

ویب ڈیسک

 جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے قبائلی امن کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ تمام سیاسی رہناﺅں نے قبائلی جرگے کی تائید کی۔ قبائل اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں گے۔ فاٹا کے قبائل اگر خیبر پی کے میں انضمام کے حق میں ہیں تو ریفرنڈم سے کیوں راہ فرار اختیار کیا جا رہا ہے۔ ہم آج بھی کسی غلامی کی زندگی قبول نہیں کریں گے۔ ہر محاذ پر قبائل کے شانہ بشانہ ہیں۔ قبائلی جرگے کی بات سنے بغیر فاٹا بارے میں کوئی فیصلہ نہ کرے۔ فرنگی قانون ایف سی آر کو نہیں مانتے۔ جے یو آئی نے قبائل کے شملے کو دوبارہ سر پر رکھا۔ قبائل کو اختیار ملے تو وہ اپنے فیصلے خود کریں۔ قبائل پر مسلط کئے گئے فیصلے قبول نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں