یمن کے شہر عدن میں فوجی اڈے پر خود کش حملے میں کم از کم 43 اہلکار ہلاک اور 60 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر عدن میں واقع ایک فوجی اڈے پر خود کش حملے میں 43 اہلکار ہلاک جبکہ 60 زخمی ہوئے ہیں۔ یمن کے عسکری حکام کے مطابق فوجی اپنی تنخواہیں لینے کے لئے ضلع کوہر ماکسر میں فوجی بیس کے نزدیک جمع تھے کہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اہلکاروں کے درمیان آکر دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 20 فوجی موقع پر ہی ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔زخمیوں کو فوری طور پر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں مزید 20 فوجی دم توڑ گئے جب کہ بیشتر کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔