آرٹس کونسل میں ہونے والی کانفرنسیں لاحاصل ثابت ہوتی ہیں‘ رونق حیات

Dec 18, 2017

کراچی(کلچرل رپورٹر) نیاز مندان کراچی کے چیئرمین ممتاز شاعر رونق حیات نے کہا ہے کہ عالمی اردوکانفرنس میں جو مندوبین باہر کے ممالک سے آتے ہیں وہ یہاں ہی پائے جاتے ہیں‘ اوران کو بیرون ممالک اردوزبان شعرو ادب کے مستند بیرونی نمائندوں کے طورپر آرٹس کونسل قلمکاروں کودھوکہ نہ دے۔ انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل میں ہونے والی کانفرنسیں لاحاصل ثابت ہوتی ہیں۔ لہذا ان کانفرنسوں کے نتائج مقامی قلمکاروں اورفنکاروں کے سامنے منفی سامنے آتے ہیں اورمقامی قلمکاروں میں احساس محرومی بڑھ رہا ہے‘ ان کانفرنسوں میں آرٹس کونسل کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بجائے مستحق ادیبوں و شعراء کے لئے پیکیج کا اعلان کرے۔ فنکاروں اور آرٹس کونسل کے ممبران اور کراچی کے حقیقی ایسے قلم کار رکنیت کے اہل ہونے کے باوجود اس کی رکنیت سے محروم ہیں‘ اس کا بھی جلد فیصلہ کیاجائے اور آرٹس کونسل کی جو کوآپریٹو سوسائٹی ڈی رجسٹرڈ ہوگئی ہے اس کوفوری طورپر بحال کیا جائے اور ممبران کیلئے باقاعدہ ایک سوسائٹی جس کا وعدہ عہدیداروں کی طرف سے ہوتارہاہے بحال کیا جائے۔

مزیدخبریں