خفیہ اداروں نے یکم دسمبر کو دہشت گردوں کے کوئٹہ داخل ہونے کی اطلاع دی تھی

Dec 18, 2017

کوئٹہ(بیورو رپورٹ)بلو چستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہونے کے باوجود دہشت گردوں نے چرچ پر حملہ کردیا۔ یکم دسمبر کو سیکورٹی اداروں میں خود کش حملہ آوروں کی اطلاع دیتے ہوئے سیکورٹی ہائی الرٹ جاری کیا تھا کہ خود کش حملہ آور کوئٹہ میں داخل ہوچکے ہیں اور وہ کسی بھی وقت دہشت گردی کرسکتے ہیں اسکے باوجود اتوار کو کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع چرچ پر خود کش حملہ آو روں نے حملہ کیا۔یاد رہے کہ جس جگہ پر خود کش حملہ کیا گیا وہاں سے 150گزر کے فاصلے پر ریڈ زون واقع ہے جہاں گورنر ہاؤس ،وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ ، چیف سیکرٹری ہاؤس ، سول سیکرٹریٹ ،صوبائی وزراء اوردیگر بیورو کریٹس کے گھر واقع ہیں۔ 

اطلاع

مزیدخبریں