ڈی آئی خان + کرم ایجنسی (نامہ نگار + نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ اسماعیل خان میں گومل میڈیکل کالج کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق ہو گئے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت حامد رضا اور حسنرضا کے نام سے ہوئی ہے حملہ آور فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پہاڑ پور مردان پل پر ناکے پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔ علاہ ازیں کرم ایجنسی کے علاقے تری مشکل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق وام کے علاقے میں بھی نامعلوم افراد نے چھری سے وار کرکے دو ایف سی اہلکاروں کو زخمی کر دیا۔
2 جاں بحق