اسلام آباد/ لندن (آن لائن)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کو ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ اور بلڈ ٹیسٹ اور شوگر ٹیسٹ سمیت کیمو تھراپی ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کلثوم نواز کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا اور انہیں گھر بھیج دیا گیا جبکہ نواز شریف اور مریم کو کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی دے دی گئی، یہ رپورٹ سابق وزیر اعظم 19 دسمبر کو احتساب عدالت میں جمع کرائیں گے۔