عمران خان کے حق میں آنےوالے فیصلہ پر تحریک انصاف گوجرخان کا جشن

Dec 18, 2017

گوجرخان (نامہ نگار) گوجرخان عمران خان کے حق میں آنے والے فیصلہ پر تحریک انصاف گوجرخان کا چوک میں جشن ،مٹھائیاں تقسیم کی گئیں جبکہ آتش بازی کا مظاہرہ کیا مقامی قائدین چوہدری محمد عظیم ،راجہ طارق کیانی ،چوہدری جاوید کوثر ،مرزا سلیم اورمرزا نعیم احمد نے ورکروں کے ساتھ جوش وجذبہ میں بھرپور انداز سے حصہ لیا اس موقع پرخان شہزادہ خان ، عظمت مغل ،راجہ فیصل کیانی ،راجہ آصف ،چوہدری گل اخلاق حسین تھتھال، راجہ یاسر ،چوہدری سلیم آف کونتریلہ ،راجہ اسرار ،چوہدری طارق ،ذیشان کیانی،راجہ محمد سفیر ،اعجاز اعوان بھی موجود تھے چوہدری محمد عظیم ،راجہ طارق کیانی اور چوہدری جاوید کوثر نے کہا کہ حق سچ کی فتح ہوئی ہے اور عمران خان کا دامن صا ف ہے جن کے خلاف سازشیں دم توڑ گئیں انہوں نے کہا کہ عوامی لیڈر عمران خان نے ہمیشہ ملک کی خیرخواہی کی بات کی اور ذاتی مفادات کو کبھی اہمیت نہ دی ان کے نزدیک پاکستان(صفحہ6بقیہ7)
کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو آئینہ دکھایا تو وہ برا مان گئے لیکن اب دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوچکا ہے انہوں نے کہا کہ قائد عمران خان کے ساتھ عوام کی دعائیں ہیں ۔

مزیدخبریں