نارنگ منڈی (نامہ نگار) مقامی میونسپل کمیٹی کے چیئرمین ملک محمدعارف نے کہا کہ سیاسی مخالفین کی طرف سے ٹانگیں کھینچنے کی سیاست کے باوجودمسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک وقوم کی ترقی کیلئے مثالی کردار ادا کیا ہے دھرنوں اور انتشار کی سیاست نے عالمی سطح پر وقار کو مجروح کیا اور ملک و قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ اس موقع پر جنرل کونسلر ملک عمران، سردار نعیم رضا مان، عامر مجید شیخ، سیٹھ سعید فاروقی، محمد علی آفتاب پنوں، ملک عثمان عارف بھی موجود تھے۔
دھرنوں‘ انتشار کی سیاست نے عالمی سطح پر وقار کو مجروح کیا: ملک عارف
Dec 18, 2017