لاہور (خصوصی نامہ نگار) علماء کرام مسلکی اور سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر دہشت گردی کی کارروائیوں کے خلاف اپنا کردار ادا کرتے ہوئے متحد ہو جائیں۔ اس امر کی آج بے حد ضرورت ہے۔ یہ بات قاری محمد بشیر مہتمم مدرسہ اصحا ب الصفہ اور عمر مسجد رشید سٹریٹ سنت نگر کے خطیب نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی پچھلا زخم مندمل نہیں ہو پاتا کہ نئی کارروائی ہو جاتی ہے۔ حکومت اور ایجنسیاں اس معاملے میں اپنا کردار پوری سنجیدگی سے ادا کریں۔ ان واقعات میں بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں۔ اس کا ثبوت پہلے بھی مل چکا ہے۔ حکومت عالمی سطح پر یہ پوائنٹ اجاگر کرے۔
علماء کرام مسلکی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر دہشتگردی کے خلاف متحد ہو جائیں: قاری محمد بشیر
Dec 18, 2017