لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے ممبرسینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی فرخ جاوید مون نے کوئٹہ چرچ پرہونے والے خودکش حملے کے نتیجے میںقیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پردکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے اسے قومی سانحہ قرار دیا اور کہاکہ انسانیت کے دشمنوں نے ایک بار پھرکوئٹہ میں خون کی ہولی کھیلی اور معصوم شہریوں کو نشانہ بناکرثابت کردیا ہے کہ وہ انسان نہیں بلکہ درندے ہیں۔فرخ جاوید مون نے کہا کہ دہشت گرد انسانیت کے بدترین دشمن ہیں اوریہ کسی رعائت کے مستحق نہیں۔
انسانیت کے دشمنوں نے ایک بار پھر کوئٹہ میں خون کی ہولی کھیلی: فرخ جاوید مون
Dec 18, 2017