پاکستان جنوری میں کولمبو میں 3 روزہ ملکی مصنوعات کی بڑی نمائش کا اہتمام کریگا

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان اگلے سال سری لنکا میں اپنی مصنوعات کی ایک بڑی نمائش کا اہتمام کرے گا۔ سفارتی ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ 13, 12 اور 14 جنوری 2018 ء کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں پاکستانی مصنوعات کی ایک بڑی نمائش منعقد ہو گی جس میں ٹیکسٹائل‘ سرجیکل آلات‘ کھیلوں کے سامان کے ڈیڑھ سو سے زیادہ سٹال لگائے جائیں گے۔ توقع ہے کہ پاکستان کے وزیر تجارت اس نمائش کا افتتاح کریں گے۔ پاکستان گزشتہ دو سال سے کولمبو میں اپنی مصنوعات کی نمائش لگاتا آ رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...