تہران (آئی این پی) ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی فائزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ تحقیقی نتائج کے مطابق ان کے والد کی لاش پر معمول سے 10 گنا زیادہ ریڈی ایشن کی تصدیق ہوئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائزہ ہاشمی نے کہا ہے کہ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے بعض اراکین اور کنبے کے ممبران کے درمیان منعقدہ اجلاس میں رفسنجانی کی لاش پر معمول سے 10 گنا زیادہ ریڈی ایشن کی موجودگی کی اطلاع دی گئی ہے تاہم ان کی وفات کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور کونسل کی طرف سے فائل کو بند کر دیا گیا ہے۔