فلپائن :سمندر طوفان سے تباہی ,لینڈ سلائیڈنگ 26 افراد ہلاک 87 ہزار بے گھر

Dec 18, 2017

منیلا (اے پی پی+ آن لائن) فلپائن کے مشرقی ساحلی علاقوں میں آنے والے سمندری طوفان کائی- ٹاک سے 26 افراد ہلاک،0 8700 بے گھر اور 23 لاپتہ ہو گئے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سمندری طوفان 110 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کی ہوائوں کے ساتھ فلپائن کے جزیروں سے ٹکرایا تودے گرنے سے سائن بورڈز اور درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ بجلی و مواصلات کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ کچھ علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہوئی تاہم ہزاروں لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے ہیں۔ جزیرہ بلیران میں خط استوائی کے طوفان کائی تک کی وجہ سے تودے گرنے کے واقعات میں زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ یہ بات حکام نے اتوار کے روز کہی ہے جبکہ ایک روز قبل طوفان جزیرہ نماملک کے مشرقی حصے سے ٹکرایا تھا۔ بلیران صوبہ میں قدرتی آفات سے نمٹنے سے متعلق ادارے کے آفیسر سفرونیو ڈاسیلو نے غیر ملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ بیلیران کے چار قصبوں میں مٹی کے تودے گرنے سے مجموعی طور پر 26افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مشرق میں واقع زیادہ بڑے جزیرہ لئیٹے کے صوبائی گورنر گیرارڈو اسپینا نے اے بی ایس- سی بی این ٹیلی ویژن کو دئیے گئے انٹرویو میں ہلاکتوں کی تعداد یہی بتائی ہے۔

مزیدخبریں