چوک کچہری پر وکلاءکادھرنا جاری‘مختلف وفود کی بھی شرکت

Dec 18, 2017

ملتان (سپیشل رپورٹر) وکلاءکی جانب سے عدالتوں کی واپس منتقلی کے مطالبہ کے لئے دھرناچوتھے دن بھی جاری رہاہے جبکہ ٹریفک کی روانی کےلئے چوک کے اطراف کی سٹرکیں کھلی رکھی گئی ہیں۔تفصیل کے مطابق وکلاءنے گزشتہ روزاتوارکوبھی چوک کچہری پر اپنے مطالبات کے لئے دھرنا جاری رکھاجس کے لئے مردوخواتین وکلاءچوک کچہری پر فلائی اوورکے نیچے بیٹھے رہے اس دوران وکلاءکی جانب سے کچہری کی عدالتوں سے منتقلی کے خلاف اورمطالبات کے حق میں تقاریر کرنے کے ساتھ ملی نغموں اورگیتوں پر رقص کرنے کا سلسلہ بھی جاری رہا ہے اور وکلاءکی جانب سے وقفے وقفے سے نعرے بازی بھی کی جاتی رہی جبکہ کئی مردوخواتین وکلاءاپنے بچوں کوبھی ساتھ لائے ہوئے تھے۔ اس طرح وکلاءکے لئے کھانے پینے کاانتظام بھی کیاگیاتھااورگزشتہ روزکوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیاہے جبکہ وکلاءکی جانب سے چوک کچہری کی مرکزی سڑکوں کوبلاک کیاگیا لیکن اطراف سے جانے والی سڑکوں کوٹریفک کے لئے کھلارکھاگیاتھا۔ وکلاءکی جانب سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے چوک کچہری پردئیے گئے دھرنے میں پاکستان پیپلز پارٹی سے سابق ایم پی اے محمدعثمان بھٹی،پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات ایم سلیم راجہ،سرائیکی ڈیموکریٹک پارٹی شعبہ خواتین کی صدر عابدہ بخاری ،قومی تاجر اتحادکے صدر سلطان محمود ملک نے بھی اپنے دیگر ممبران کے ہمراہ دھرنے میں شرکت کی اوروکلاءسے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ان کے مطالبات جائز قراردئیے ہیں اور وکلاءکے شانہ بشانہ رہنے کااعلان کیاہے دریں اثناءآل پاکستان انجمن تاجران کے چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی نے بھی آج وفدکے ہمراہ دھرنے میں شرکت کرنے کااعلان کیاہے۔ ہائیکورٹ وڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشنزکی جانب سے ضلع کچہری ملتان سے عدالتوں کی نیوجوڈیشل کمپلیکس منتقلی کے خلاف وکلاءنے مطالبات تسلیم ہونے تک مسلسل مکمل ہڑتال کااعلان کیاہے۔ خانیوال سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق ہائی کورٹ بار ملتان کے صدر شیر زمان کے نوٹیفکیشن کے مطابق آج بروز سوموار 18دسمبر کو تحصیل اور ضلع بار ز میں ہائی کورٹ کے ممبران وکلاءمکمل ہڑتال کریں گے یہ ہڑتال حکومتی اور پولیس رویے کے خلاف اور ملتان بار کے اظہار یکجہتی کے لئے ہڑتال ہوگی ۔
وکلاءدھرنا

مزیدخبریں