تہران (آن لائن)ایران نے فضائی آلودگی خطرناک حد کو چھونے کے بعد اتوار کے روز دارالحکومت اور ملک کے دیگر حصوں میں پرائمری سکول بند کردئیے ہیں ۔رات گئے تہرا ن صوبہ میں دو قصبوں کے علاوہ باقی تمام پرائمری سکول بند کرنے کا اعلان کیا جس کی آبادی 14ملین نفوس پر مشتمل ہے ۔گزشتہ چندروز میں دارالحکومت اورگرد ونواح کو سموگ نے اپنی لپیٹ میں لے رکھاہے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے جنوب میں ایئربورن کنسنٹریشن آف فائن پارٹیکلز(پی ایم 2.51)185 مائیکرو گرام فی کیوبک میٹر تک پہنچ چکی ہے اور اسے وسط میں اتوار کی صبح تک یہ 147کی سطح کو چھو گئی ہے ۔حکام نے عمررسیدہ افراد، بچوں، حاملہ خواتین اور دل کے امراض میں مبتلا لوگوں کو گھروں میں رہنے کا بھی کہا ہے۔