احتساب پر کوئی تفریق جمہوریت کیلئے خطرناک ہوگی: افتخار چودھری

Dec 18, 2017

لاہور (آئی این پی) جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین جسٹس (ر) افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ احتساب کے معاملے پر کوئی بھی تفر یق جمہوریت کیلئے خطر ناک ثابت ہوگی‘ اگر پار لیمنٹ کو چوروں سے پاک کر دیا جائے تو ملک اپنے پائوں پر کھڑ اہوسکتا ہے‘ دہشت گردی کے خاتمے کے معاملے میں حکومتی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کر رہی۔ افتخار چودھری نے کہا کہ سپر یم کورٹ آف پاکستان سے قوم کو انصاف کا سو فیصد یقین ہوتاہے اور سیاسی قائدین کے معاملات اور زیادہ اہم ہوجاتے ہیں۔ ملک میں سب چوروں کا شفاف احتساب کر نا ہوگا ورنہ ملکی مسائل میں کمی کی بجائے اضافہ ہوتا رہیگا۔

مزیدخبریں