ٹرمپ کو فون :روس میں دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر شکریہ انٹی جنس معلومات مطالبہ کرینگے :پیوٹن

Dec 18, 2017

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ+اے ایف پی) روس کے صدر پیوٹن نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ سینٹ پیٹرز برگ میں ممکنہ دہشت گرد حملے سے متعلق سی آئی اے کی معلومات پر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔ پیوٹن نے کہا کہ روس بھی امریکہ پر کسی ممکنہ حملے کی معلومات ملنے پر امریکہ سے شیئر کرے گا۔ روسی سکیورٹی سروس نے دو روز قبل داعش کے دہشت گرد گرفتار کئے تھے۔ دہشت گرد سینٹ پیٹرز برگ کے چرچ اور دیگر اہم مقامات پر حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ روس کو امریکی سی آئی اے نے دہشت گردوں کی منصوبہ بندی سے متعلق معلومات دی تھیں۔ یہ معلومات روسی خفیہ ایف ایس بی سے شیئر کی گئی تھیں۔ بڑی تباہی ٹلنے پر پیوٹن نے اظہار شکریہ کا امریکی صدر کو فون کیا ہے۔ یہ بات کریملن کے ترجمان نے میڈیا کو بتائی۔

مزیدخبریں