ساہیوال/ سرگودھا (محمد شفیق چوہدری سے) آستانہ عالیہ سجادہ نشین سیال شرےف خواجہ حمےد الدین سیالوی نے کل انےس دسمبر بروز منگل کوملک بھرکے علماءکرام و مشائخ عظام کا ہنگامی اجلاس سیال شرےف میں طلب کر لیا۔ اجلاس میں حکومتی ہٹ دھرمی، استعفیٰ کے معاملات، گوجرانولہ کنونشن اور لاہور میں 4 جنوری کو ہونے والے جلسہ عام کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی۔ سیالوی ذرائع کے مطابق ن لیگ سے علےحدگی اور رانا ثنا اللہ کے مستعفی نہ ہونے اور پےر سیال کے تحفظات دور نہ کرنے پر ملک گےر احتجاجی تحرےک کا حتمی فےصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔ وزےراعلیٰ پنجاب کوشاں ہیں کہ پےر سےال کے تحفظات دور کئے جائےں۔ دوسری طرف پاکستان عوامی تحرےک کے طاہر القادری اور پی ٹی آئی کے شاہ محمود قرےشی بھی پےر سےال سے رابطے میںہیں۔ جب کہ پیرسےال کے مرےد وفاقی وزےر مملکت مذہبی امور پےر امین الحسنات شاہ اور مستعفی ایم پی اے صاحبزادہ غلام نظام الدین سیالوی کے چھوٹے بھائی چےئرمین ےونےن کونسل سیال شرےف صاحبزادہ نعیم الدین سیالوی نے اپنے پےر و مرشد کے حکم پر استعفے نہیں دیئے۔ رابطہ کرنے پر دونوں نے ختم نبوت کے معاملہ پر خواجہ حمےد الدین سیالوی کے موقف کی تائےد کی لیکن تاحال استعفیٰ نہیں دےا جو لوگوں کے لئے سوالیہ نشان ہے۔حلقہ میں سیالوی خاندان کے چشم و چراغ کے مستعفی نہ ہونا کئی سوالوں کو جنم دے رہا ہے۔
اجلاس طلب