لاہور( خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام ٹرمپ کے بیت المقدس کے بارے میں فیصلہ کے ردّ عمل میں داتا دربار لاہور سے پنجاب اسمبلی تک بہت بڑا ”القدس مارچ“ کیا گیا۔ مارچ کی قیادت تحریک لبیک یا رسول اللہ کے مرکزی چئیرمین اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی اور دیگر قائدین نے کی۔ مظاہرین نے عربی زبان میں بیت المقدس کے بارے میں لکھے ہوئے کتبے اٹھا رکھے تھے۔اور مظاہرین بڑے جذباتی انداز میں ”اللہ اکبر ،لبیک یا رسول اللہﷺ اور ہماری آن ہماری جان قبلہ اوّل پر قربان“کے نعرے لگا رہے تھے۔ پنجاب اسمبلی کے سامنے” القدس مارچ“ کے اختتام پر تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ کے مرکزی چئیرمین ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے عربی ،انگلش اور اردو میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ قبلہ اول کا تحفظ حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔مسلم حکمران فوری طوری پر بیت المقدس آرمی تشکیل دیں قبلہ اول کی آزادی کے لیے جہاد فرض ہو چکا ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے آئندہ کا لائحہ عمل بیان کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک یا رسول اللہﷺ تحریک ختم نبوت کے ساتھ تحفظ بیت المقدس کی تحریک بھی چلائے گی۔ چھوٹے بڑے شہروں میں تحفظ بیت المقدس کانفرنس منعقد ہو گی 24 دسمبر کو11 بجے دن شیرانوالہ باغ گوجرانوالہ میں تاجدار ختم نبوت ﷺ کانفرنس ہو گی۔
تحریک لبیک یارسول
تحریک لبیک یارسول کے زیر اہتمام داتا دربار سے پنجاب اسمبلی تک ”القدس مارچ“
Dec 18, 2017