ملتان میں ہاکی آسٹروٹرف دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

ملتان (نمائندہ نوائے وقت)ہاکی آسٹرو ٹرف ملتان  دوبارہ شروع کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا۔جس کے تحت ڈسٹرکٹ سپورٹس گراؤنڈ (فٹبال) گراؤنڈ میں ہاکی آسٹرو ٹرف لگانے کیلئے ازسر نو سروے کیا جائیگاجس کے بعد ملتان میں آسٹرو ٹرف لگائے جانے کے حوالے سے تخمینہ لگایا جائیگا۔پنجاب سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی گزشتہ ہفتے میٹنگ میں اس امر کا فیصلہ کیا گیا کہ ملتان میں ہاکی آسٹرو ٹرف لگانے کے حوالے سے مختلف تجاویز زیرغور رہیں۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ملتان فاروق لطیف نے   ملتان میں  کھیلوں کے منصوبوں کو مکمل کرانے کے حوالے سے  بریفنگ دی۔اس دوران ہاکی آسٹرو ٹرف سمیت دیگر منصوبے پنجاب منیجمنٹ یونٹ کی جانب کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن