دوڈاکودکاندارسے 40 ہزار روپے چھین کر فرار،مزاحمت پر فائرنگ کرکے زخمی کردیا

راولپنڈی ۔اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئیتھانہ صدر بیرونی کو بشارت علی نے بتایا کہ میری دکان میںدوڈاکوگھس آئے اور مجھ سے 40ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے جبکہ میری مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ بھی کی جس سے مدعی زخمی ہوگیا تھانہ نیو ٹائون کو محمد انورنے بتایا کہ میری بیکری میں دو مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور مجھے گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر12ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آبادکو سلطان نے بتایا کہ میں اور گھر والے گاڑی سے اترے تو دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر دو طلائی کڑے اور لاکٹ چھین لئیتھانہ روات کو ناصر محمود نے بتایا کہ میرے گھر کے تالے توڑ کر اڑہائی لاکھ روپے ،چھ تولے طلائی زیورات چوری کرلئے گئے تھانہ نیو ٹائون کو محمد رمضان نے بتایا کہ میں اور محمد ذیشان ڈبل روڈ پر موجود تھے کہ دوموٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے مجھ سے چھ ہزار روپے چھین لئیتھانہ آر اے بازارکوراجہ محمد یٰسین نے بتایاکہ میں اپنی گاڑی میں جارہاتھا ایک عورت نے لفٹ لی کچھ فاصلے پر مجھے نشہ آور جوس پلاکر مدعی کے بیہوش ہونے پر میری جیب سے66ہزار روپے اور موبائل فون نکال کر فرار ہوگئے تھانہ سول لائن کومحمد صدیق نے بتایا کہ میری کرولا گرینڈی کار نمبرCV - 010 چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹائون کوطماش خان نے بتایا کہ میری گاڑی نمبرFT - 336 چوری ہوگئیتھانہ کینٹ کوجابرعباس نے بتایا کہ میری کرولا کار نمبرRLG - 914 چوری ہوگئیتھانہ وارث خان کوبلال احمدنے بتایا کہ میرا موٹرسائیکل نمبرRIO - 9998 چوری ہوگیا تھانہ آئی نائن کو عابداللہ نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے کشمیر ہائی وے پر مجھ سے نقدی اور دوموبائل فون چھین لئے تھانہ نون کو محمد شکیل نے بتایا کہ جھنگی سیداں میں گن پوائنٹ پر مجھ سے نقدی ، اے ٹی ایم اور شناختی کارڈ چھین لئے گئے تھانہ آبپارہ کو محمد آزاد نے بتایا کہ سیکٹر جی سکس ون ون میں میرے گھر سے نقدی اور طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ آئی نائن کو وسیم رضاء نے بتایا کہ سیکٹرH - 9 میں اتوار بازار کی پارکنگ سے میرا موٹر سائیکل نمبرJP - 515 چوری ہوگیا ۔

ای پیپر دی نیشن