راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ صادق آباد کے علاقے غزالی روڈ مجسٹریٹ کالونی میں نامعلوم افراد نے ٹیلرنگ شاپ میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس نے بتایا کہ آفتاب احمد ولد صابر سکنہ صنم چوک کھنہ پل دکان میں موجود تھا جس پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جسے شدید زخمی حالت میں بینظیر بھٹو ہسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا جس کے بعد پولیس نے مقتول کی نعش پوسٹمارٹمکیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردی پولیس نے جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول قبضے میں لے لئے رات گئے تک تفتیش جاری تھی ۔
مجسٹریٹ کالونی میں نامعلوم افراد کی ٹیلرنگ شاپ میں فائرنگ ، ایک شخص قتل
Dec 18, 2017