اسلام آباد( خصوصی نمائندہ)سپریم شیعہ علماء بو رڈ کے سرپرست اعلی ٰ و تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کوئٹہ چرچ پر حملہ نظریہ پاکستان اسلام پر حملہ ہے سقوط ڈھاکہ اور اے پی ایس حملے کے زخم تازہ ہوگئے ، مودی کے کشمیر پر مظالم اور ٹرمپ کے القدس حملے سے توجہ ہٹانے کیلئے قاہرہ سے کوئٹہ تک عالم اسلام کو نشانہ بنایا جار ہا ہے، مشرقی پا کستان والا کھیل بلوچستان میں دہرایا جارہاہے، پارلیمان میں کھڑے ہو کر فاٹا کو پاکستان کا حصہ نہ کہنا مودی کی ترجمانی ہے وطن عزیزپاکستان کو گلستان بنانے کیلئے اندرونی دشمنوں پر قابو پانا اشد ضروری ہے ،سول اور فوجی حکومتوں کی جانب سے آئین کی ناقدری سے ملک ٹوٹاجمہوری نظام میں مداخلت سے دشمن کو تقویت ملے گی ،کئی ملین افغان باشندوں کی میزبانی کرنے والا ملک چند لاکھ پاکستانی بہاریوں کی آمد سے دیوالیہ نہیں ہو گا، پاکستان سے وفاداری کی سز بھگتنے والے بہاریوںکو پاکستان میں بسایا جائے،حق و صداقت کی پاسبانی اور بانی اسلام حضرت محمد مصطفی ؐ کی نگہبانی کیلئے حضرت ابو طالب ؑ کا کردار ہمیشہ مشعل راہ رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عم رسولؐ حضرت ابو طالب ؑ کے وصال کی مناسبت سے پانچ روزہ ایام الحز ن کے اختتامی روز’ مجلس نگہبان رسالتؐ‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ چرچ حملہ نظریہ پاکستان‘ اسلام پر حملہ ہے ،حامد موسوی
Dec 18, 2017