دھرمسال سیکٹر میں بھارتی فوج کی فائرنگ ، نوجوان زخمی

Dec 18, 2017

ہجیرہ/مدارپور(نامہ نگاران)ہجیرہ لائن آف کنٹرول دھرمسال سیکٹر میں بھارتی جارحیت ،ایک اور نوجوان زخمی ۔لائن آف کنٹرول دھر مسال سیکٹر میں بھارتی افواج کی طرف سے ٹارگٹ فائر کا سلسلہ جاری ۔30 سالہ نوجوان محمد ریاض ولد محمد حنیف گولی لگنے سے زخمی ۔ طبی امدا د دے کر ریفر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے ساڑھے چار ماہ سے بھارتی افواج کا لائن آف کنٹرول دھر مسال سیکٹر پر بربریت کا سلسلہ جاری لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ۔کئی لوگ زخمی ،کئی نقل مکانی کر چکے ہیں ۔ متعدد مکانات تباہ ،اور متعددمال مویشی ہلاک ہو چکے ہیں رات بھر مدارپور مہنڈلہ ودیگر سیکٹرز کے سامنے والے علاقوں میں انڈین افواجکی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کا سلسلہ رات بھر جار رہا بھاری ہتھیاروں کی آوازیں دوردور تک سنائی گئیں ،علاقے میں شدید خواف و حراس پایا جاتا ہے،گزشتہ روز بھی ایک نوجوان محمد ریاض ولد محمد حنیف جو اپنے گھر کے پاس تھا کہ بھارتی افواج کی قریبی پوسٹ سے فائر کر کے زخمی کر دیا گیا ۔بھارتی افواج کی طرف سے نہتے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی بذدلانہ فعل ہے ۔ اس کے باوجود اہل علاقہ بھارتی افواج کی بربریت کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں ۔ بھارت افواج کی بوکھلاہٹ کا عالم یہ ہے کہ انسان تو انسان جانوروں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔حکومت آزاد کشمیر و پاکستان کی کنٹرول لائن پر بسنے والے نہتے اور معصوم عوام پر بھارت کی اس بربریت پر مکمل خاموشی لمحہ فکریہ ہے ۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیمیں بھارتی افواج کے اس ظلم اور بربریت کا نوٹس لیں۔

مزیدخبریں