مظفر آباد (نمائندہ خصوصی) مبھپل کیل میں آتشزدگی‘ 10 دکانات مع سامان جل کر خاکستر‘ محکمہ خوراک کے سرکاری ڈپو کی 260 آٹے کی بوریاں بھی جل گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کیل میں لکڑی کی بنی دکانیں جن میں مختلف نوعیت کا سامان وغیرہ تھا فی دکان میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ مالک متاثرین میں ہارون شمس‘ محمد یونس‘ نمبردار افضل‘ بشیر احمد‘ گل محمد وغیرہ شامل ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کے افسران‘ ڈی ایف سی محمد یونس عباسی موقع کے لئے روانہ ہو گئے۔ انہوں نے مالکان و کرایہ داروں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات بھی کی۔ ڈی ایف سی اٹھمقام کے مطابق 260 آٹے کی بوریاں بھی آتشزدگی کی زد میں آئی ہیں۔ محکمہ کی کوئی غفلت نہیں۔
مچھل کیل میں آتشزگی، 10مکانات خاکستر
Dec 18, 2017