سقوط ڈھاکہ،سانحہ پشاور کے زخم بھولے نہیں ہیں، شفیق الرحمن

Dec 18, 2017

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) جماعۃ الدعوۃاسلام آباد کے مسئول شفیق الرحمن نے کہاہے کہ سقوط ڈھاکہ اور سانحہ پشاور زخم بھولے نہیں ہیں، اسکا قرض ابھی باقی ہے ،بھارت کے وزیر اعظم نے بنگلہ دیش میں اعتراف کیا کہ وہ پاکستان توڑنے میں ملوث ہے ، بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کرنے والوں کو بھارت کی خوشنودی کے لیے پھانسیاں دی جارہی ہیں ثابت ہو گیا کہ دوقومی نظریہ زندہ ہے،بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے دوستی نہیں ہو سکتی ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کیا ۔شفیق الرحمن نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کا قتل عام کیا ،بھارت میں بھی مسلمان سمیت دیگراقلیتیںبھارتی انتہا پسندوں کے ہاتھوں ظلم کا شکار ہیں ان سب کو بھارتی دہشت گردوں سے آزاد کروانا بھی ضروری ہے ،کشمیر کی آزادی تک بھارت سے کسی قسم کی دوستی قبول نہیں کی جاسکتی، انہوں نے کہا کہ بیت المقدس پر صرف مسلمانوں کا حق ہے دنیا میں بھارت اور اسرائیل کا ایجنڈہ فساد پھیلانا ہے دونوں ممالک دہشت گرد ہیں اور مسلمانوں کی نسل کشی میں مصروف ہیں پاکستان عالمی سطح پر ان ممالک کے خلاف آواز بلندکرے اگر بھارت کلبھوشن یادیو کا مقدمہ عالمی عدالت میں لے جا سکتا ہے تو پاکستان بنگلہ دیش میں دراندازی مداخلت اور دہشت گردی پھیلانے کے خلاف کیس عالمی عدالت میں کیوں نہیں لے جا سکتا شفیق الرحمن نے کہا کہ کشمیریوں کی مدد پاکستانیوں پر فرض ہیں جماعۃ الدعوۃ ہرمرحلے پر کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے اب وقت قریب ہے کہ کشمیر بھی آزاد ہو گا بلکہ بھارت میں بھی کئی ریاستیں علیحدہ ہو ں گی۔

مزیدخبریں