21فیصد پاکستانی اپنے بچوں کو ڈاکٹر بنانا چاہتے ہیں،گیلپ سروے

Dec 18, 2017

اسلام آباد(نا مہ نگار)گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق 41فیصد پاکستانی اپنے بیٹے کی میڈیکل یا انجینئرنگ میں سے کسی ایک پیشے کا انتخاب کرنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں،گیلپ پا کستان کی تازہ ترین سروے رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب مردوخواتین سے سوال کیا گیا کہ آپ کو اپنے بیٹے کے لیے پیشے کا انتخاب کرنا پڑے تو آپ اسے کس پیشے میں بھیجنا پسند کریں گے ۔اس سوال کے جواب میں 21فیصد جوابدہندگان کے مطابقوہ اپنے بیٹے کے لیے ڈاکٹر کے پیشے کا انتخاب کریں گے۔20فیصد کے مطابق وہ اپنے بیٹے کے لیے انجنیئرنگ کے پیشے کو انتخاب کریں گے،13فیصد جوابدہندگان نے سرکاری ملازمت،12فیصد نے استاد بشمول یونیورسٹی پروفیسر،12فیصد نے آرمی ،12فیصد نے ذاتی کاروبار،5فیصد نے پولیس،2فیصد نے پرائیویٹ ملازمت ،2فیصد نے جج بننے کے پیشے کو انتخاب کرنے کی رائے دی جبکہ ایک فیصد نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا ۔

مزیدخبریں