اسلام آباد(نا مہ نگار)پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالہ کل شروع ہو گا،سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں منعقدہ اس سپورٹس گالہ میں اسلام آباد کے نجی سکولوں کے 15ہزار بچے حصہ لیں گے۔سپورٹس گالہ کی افتتاحی تقریب میں وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت بلیغ الرحمان ،وزیر کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،مشال ملک اور ڈی جی سپورٹس اختر نواز گنجیراشرکت کریں گے، مرکزی صدر ڈاکٹر افضل بابر نے بتا یا کہ 19سے 21دسمبر تک نجی تعلیمی اداروں کے 15ہزار کے قریب کے لیے طلباء اولمپک میں شامل گیمز کا انعقاد سپورٹس کمپلیکس میں ہو گا جبکہ کرکٹ کے میچز کے لیے ایف نائن پارک کا گرائونڈ استعمال کیا جائے گا۔
پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالہ کل شروع ہو گا
Dec 18, 2017