اسلام آباد(نامہ نگار)ممتاز مصنف اشفاق سلیم مرزا کی نئی تنصیف’’ مکیاولی سے گرامچی تک، مطالعہ اور انتفادہ ‘‘کی تقریب رونمائی گزشتہ روز اسلام کلچرل فورم کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی۔ سابق چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر خالد مسعود تقریب کے مہمان خصوصی تھے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈاکٹر خالد مسعود نے کہا کہ ہمیں مل بیٹھ کر ایک دوسرے کے تضادات کو سمجھے کی ضرور ت ہے مصنف نے اپنی کتاب میں فلسفہ کو اردو زبان میں آسان انداز میں پیش کیا ہے کتاب کے مصنف اشفاق سلیم مرزا نے کہا کہ اس کتاب میں انہوں نے ارضی فکر اور سماوی فکر کے درمیان ربط اور تفصیل سے پیش کیا ہے کتاب کے آئندہ ایڈیشن میں غلطیوں اور تشنگی کو دور کیا جائے گا۔تقریب سے ڈاکٹر صلاح الدین درویش ، ڈاکٹر ارشد وحید ، حارث خلیق اور صنوبر ناظر نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ یہ کتاب دوسری عالمی جنگ سے پہلے پوری طرز زندگی کی دہائیوں سے متعلق ہے۔ یہ اردو میں اسی طرح کی منفرد کتاب ہے کتاب میں اس دور کے فلسفہ اور تہذیب و تمدن کاتفصیلی تجزیہ پیش کیا گیا ہے یہ کتاب ایک مطالعہ بھی اور علم کی منتقلی کا ذریعہ بھی ہے یہ سیاست پر بہترین کتاب ہے اسے تعلیمی اداروں میں پڑھایا جانا چاہیے۔