لندن (سپورٹس ڈیسک ) برازیل اور اے سی میلان اور یال میڈرڈ کے فٹ بالر کاکا نے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ۔ وہ 2002ء میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتنے والی برازیلی فاتح ٹیم میں شامل تھے۔ انہون نے قومی ٹیم کے ساتھ ساتھ اے سی میلا ن اور ریال میڈرڈ کی بھی نمائندگی کی ۔ 35سالہ میڈ فیلڈر نے سائو پولو میں کیر یئر کا آغا ز کیا تھا ۔وہ ان 8کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ ‘یورپیئن کپ ‘چیمپئنز لیگ اور بیلن ڈی ایوارڈ جیتے ہیں ۔