لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری قائداعظم ٹرافی سپر ایٹ کے تیسرے راونڈ میں لاہور وائٹس، یو بی ایل اور سوئی سدرن گیس کمپنی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ میچ کے آخری دن لاہور بلیوز کو میچ جیتنے کیلئے 156رنز کا ہدف ملا جواس نے پانچ وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا ۔ امیر حمزہ صفر ‘حمزہ اکبرصفر ‘فہد الحق ایک ‘عثمان صلاح الدین پینتیس اور محمد محسن اٹھارہ رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔سلمان فیاض 65اور عمید آصف 23رنز پر ناقابل شکست رہے ۔عماد بٹ نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ قبل ازین حبیب بنک کی ٹیم 101رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی ۔8کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے ۔وقاص احمد نے چار جبکہ محمد عرفان جونیئر نے پانچ کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ ایچ بی ایل نے پہلی اننگز میں 226جبکہ لاہور وائٹس نے پہلی اننگز میں172رنز بنائے تھے ۔ دوسرے میچ میں سوئی نادرن گیس کارپوریشن نے واپڈا کو 7وکٹوں سے شکست دیدی ۔ سوئی ناردرن گیس کو 302رنز کا ہدف ملا جو تین وکٹوں پرپورا کرلیا ۔سمیع اسلم نے ناقابل شکست 133رنز کی اننگز کھیلی۔ زین عباس 65‘فواد عال ناقابل شکست69رنزکیساتھ نمایاں رہے ۔سوئی ناردرن گیس نے پہلی اننگز میں 160رنز جبکہ واپڈا نے پہلی اننگز میں 232اور دوسری میں 229رنز 8کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کی تھی ۔تیسرے میچ میں یونائٹیڈ بنک نے خان ریسرچ لیبارٹریز کو 6وکٹوں سے ہرا دیا ۔ میچ کے آخری دن یوبی ایل کو 95رنز کاہدف ملا جو چار وکٹوں کے نقصان پرپورا کرلیا۔یوبی ایل نے پہلی اننگز میں 283رنز بنائے تھے ۔ کے آر ایل نے پہلی اننگز میں 151اور دوسری میں 226رنز بنائے تھے ۔