پی سی بی انڈر 16 انٹر ریجنل ٹورنامنٹ کوارٹر فائنل آج ہونگے

Dec 18, 2017

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پیپسی پی سی بی انڈر 16 سٹار انٹر ریجنل ٹورنامنٹ 2017ء کے کوارٹر فائنل میچز آج کھیلے جائیں گے۔ ایل سی سی اے گراونڈ میں فیصل آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں جبکہ اتفاق کرکٹ گراونڈ میں فاٹا اور پشاور کی انڈر 16 ٹیمیں مد مقابل ہونگے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 دسمبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائیگا۔

مزیدخبریں