اسلام آباد کا دستہ دوسری قائداعظم گیمز میں شرکت کرے گا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)اسلام آباد سپورٹس بورڈ کے سیکرٹری محمد اصغر نیازی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کا دستہ دوسری قائد اعظم گیمز میں شرکت کرے گا، یہ گیمز پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام 25 سے 30 دسمبر تک جناح سٹیڈیم، اسلام آباد میں کھیلی جائیں گے۔ گیمز میں ملک بھر سے آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپی کے، فاٹا، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوسری قائداعظم بین الصوبائی گیمز میں19کھیلوں کے مقابلوں میں مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے جس میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، بیس بال، فٹ بال ، ہاکی، جوڈو، کراٹے، نیٹ بال، سکواش، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، باکسنگ، کبڈی، سنوکر، ویٹ لیفٹنگ، سنوکر اور ووشو شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری کے سلسلہ میں اسلام آباد میں مختلف کھیلوں کی ٹیموں کا چنائو میرٹ پر ایسوسی ایشنز کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے اور ایک مضبوط دستہ تیار کیا جائے گا ،کوارڈینیٹر محمد رمضان قصوری نے کہا کہ ایونٹس میں شرکت کرنے والی کے تمام ٹیموں کی ایسوسی ایشن سے کہا ہے کہ وہ 10 دسمبر تک اپنی ، اپنی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے ناموں کی لسٹ جمع کروا دیں۔

ای پیپر دی نیشن