انگلینڈ نے علیم ڈار کے فیصلے پر میچ ریفری سے وضاحت مانگ لی

پرتھ(سپورٹس ڈیسک ) انگلینڈ نے رواں ایشز ٹیسٹ میں اپنے اوپنر مارک سٹونمین کے آؤٹ پر میچ ریفری رچری رچرڈسن سے وضاحت مانگ لی۔مارک سٹونمین کیخلاف آن فیلڈ امپائر ماریس ایرسمس کی جانب سے اپیل مسترد ہونے پر ریویو کی وجہ سے تھرڈ امپائر علیم ڈار نے کاٹ بی ہائنڈ قرار دیدیا ،حالانکہ گیند کے گلوز سے چھونے کا کوئی ثبوت نہیں مل رہا تھا۔بعدازاں انگلش کپتان جوئے روٹ اور کوچ ٹریور بیلس دوسرے روزکھیل کے اختتام پر میچ ریفری کے پاس گئے اور فیصلے پر وضاحت مانگی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...