نیشنل ہاکی چیمپئن شپ :پی آئی اے واپڈا کے پی کے پنجاب کی ٹیمیں کامیاب

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری 64 ویں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2017ء میں دفاعی چیمپئن پی آئی اے، واپڈا، کے پی کے اور پنجاب کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ سکھر میں جاری چیمپئن شپ کے دوسرے روز چار میچ کھیلے گئے جن میں دفاعی چیمپئن پی آئی اے کا مقابلہ پی ٹی وی سے ہوا جس میں پی آئی اے نے 2 کے مقابلے 7 گول سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے میچ میں واپڈا نے یکطرفہ مقابلے میں ائرفورس کو 9-0 سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے اسد بشیر نے دو گول سکور کیے۔ صوبائی ٹیموں کے پول میں کے پی کے نے سندن کے خلاف ایک کے مقابلے دو گول سے کامیابی سمیٹی۔ کے پی کے کی جانب سے عدیل زمان اور نوید اقبال نے ایک ایک گول کیا۔ دن کے چوتھے میچ میں پنجاب نے سخت مقابلے کے بعد اسلام آباد کو ایک صفر سے مات دی۔ میچ کا واحد گول احمر علی نے کیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...