راولپنڈی (نیوزر رپورٹر)حضرت محمدﷺ نہ صرف محسنِ انسانیت ہیں بلکہ خاتم الانبیاء بھی ہیں اور آپﷺ نے پوری انسانیت کو صحیح راستہ دکھایا اور اللہ کا دین مکمل کر دیا جس پر عمل کر کے ہم اللہ تعالیٰ کی عطا کردہ بے شمار نعمتوں سے سرفراز ہو سکتے ہیں۔ ا ن خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ضلع راولپنڈی کی صدر سمیرا گل نے محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ چکوال کی صدر رحیلہ جبین،کہوٹہ کی صدر میڈم سفینہ، کینٹ کی صدر گلناز بادشاہ،شگفتہ بٹ، عابدہ جاوید،کومل جعفری اور دیگر بھی موجود تھیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپﷺ کی نبوت کو عالمگیر قرار دیا ہے۔ آپﷺ یقینا ایک عالم گیر مصلح، مجسمہ رحمت کے راہبر اور انسانیت کے نجات دہندہ ہیں۔ آپﷺ کی سیرت طیبہ میں ہر دورکے انسان کے مسائل کا حقیقی عملی حل میسر ہے۔