میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کیساتھ ہونیوالے مظالم خوفناک ہیں: امریکہ

Dec 18, 2017

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے کہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم خوفناک ہیں۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی وزارت دفاع میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے میانمار میں روہنگیا مسلمانوںکے ساتھ ہونے والے مظالم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خوفناک قرار دیا۔ میانمار میں صحافیوں کی گرفتاری کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ میانمار فوج کا انسانی حقوق کا احترام نہ کرنا باعث تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افواج میں انسانی حقوق کا معاملہ ایک ثقافتی پہلو کی حیثیت رکھتا ہے جس پر کاربند ہونا چاہئے۔

مزیدخبریں