لاہور(نامہ نگار)فیصل ٹاؤن کے علاقے میں 35سالہ شخص مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن کے رہائشی 35سالہ طارق بٹ کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لئے ہسپتال لایا گیا ۔جہاں وہ م توڑ گیاہے۔اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کرنے کی کوشش کی مگر لواحقین نے پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا ۔لواحقین کا کہنا تھا کہ طارق بٹ نے زہریلی شراب پی لی تھی،جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی اور وہ دوران علاج دم توڑگیا ہے جبکہ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ طارق بٹ کی موت زہر دینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔ لواحقین کے پوسٹ مارٹم سے انکار کے باوجود پولیس نے زبردستی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر ہی واضح ہوںگے۔جس کی روشنی میں مزید کارروائی کی جائے گی۔
فیصل ٹائون: مبینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے 35 سالہ شخص ہلاک
Dec 18, 2017