لاہور (آئی این پی) الیکشن کمیشن میں آج قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 63جہلم، این اے 120 لاہور اور این اے163 ساہیوال میں تحریک انصاف کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت ہوگی۔ اس کے علاوہ این اے 120 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کیپٹن (ر) محمد صفدر، میاں محمود الرشید، سیف الملوک کھوکھر، پرویز رشید، طلال چوہدری، شائستہ پرویز ملک اور دیگر کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت بھی ہوگی۔