حیدرآباد(آن لائن) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ انتخابات اگست سے پہلے ہوں گے ، ہم اپنے دبائو کو بڑھاتے رہیں گے۔ مریم نواز اور ان کی والدہ نے ڈان لیکس میں فوج کیخلاف بات کی، آصف زرداری کی ہمشیرہ اختیارات کا ناجائز استعمال کررہی ہیں۔ جبکہ سندھ کے وزراء کا کام صرف پیسے بنانا ہے۔ حیدرآباد کلب میں فٹ بال کے ایک میچ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے دوران وہ صحافیوں سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عام انتخابات کی تیاری کررہی ہے حکومت ایک یا دو ماہ سے زیادہ نہیں چل سکتی۔ یہ حکومت اپنے اخراجات بھی پورے نہیں کرپارہی ہے۔
عام انتخابات اگست سے پہلے ہونگے دبائو بڑھاتے رہیں گے: نعیم الحق
Dec 18, 2017