واشنگٹن (آن لائن) امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے فضا میں نظر آنے والی غیر شناخت شدہ اشیاء یا اڑن طشتریوں کے حوالے سے تحقیقات کے لیے خفیہ منصوبہ شروع کیا تھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون میں سال 2007 سے 2012 تک یو ایف او یا اڑن طشتریوں پر تحقیقات کے لیے چلائے جانے والے اس پروگرام کے بارے میں محدود تعداد میں افسران آگاہ تھے۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے اس منصوبے کی دستاویزات میں اجنبی برق رفتار جہازوں اور فضا میں اڑنے والی غیر شناخت شدہ اشیا کے بارے میں بتایا گیا لیکن سائنسدانوں کو ان کے بارے میں شکوک و شبہات تھے اور اس بات پر زور دیا کہ لازمی نہیں کہ ناقابل وضاحت واقعات خلائی مخلوق کی موجودگی کے شواہد ہوں۔