.سعودی ولی عہد دنیا کے سب سے مہنگے محل کے خریدار

Dec 18, 2017

ریاض (نوائے وقت رپورٹ) دنیا کے سب سے مہنگے ترین محل کے خریدار سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نکلے۔ سعودی شاہی خاندان نے بھی محل کی ملکیت کی تصدیق کردی۔ امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ فرانس میں واقع محل کی مالیت 33 ارب روپے ہے جو سترہویں صدی کا محل ہے۔ 300 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے محل میں عالیشان ایکوریم کے ساتھ انڈر گرائونڈ نائٹ کلب بھی موجود ہے۔

مزیدخبریں