.دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام تحفظ بیت المقدس کانفرنس کی جھلکیاں

Dec 18, 2017

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحفظ بیت المقدس کانفرنس میں لاہور اور گردونواح سے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ مقررین کے خطابات کے دوران مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قبضہ کے تذکرہ پر زبردست جذباتی ماحول دیکھنے میں آیا‘ بعض بزرگ شرکاء آنسو بہاتے نظر آئے۔ ٭حافظ محمد سعید نے اپنی نظربندی ختم ہونے پر تقریباً ایک سال بعد مال روڈ پر کسی جلسہ سے خطاب کیا۔ ٭عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کو مجاہد ختم نبوت کہتے ہوئے خطاب کی دعوت دی گئی۔ ٭سکیورٹی کے سخت انتظامات تھے۔ ٭سوشل میڈیا کی ٹیم دفاع پاکستان کونسل کے تحت کانفرنس کی لمحہ بہ لمحہ کوریج کرتی رہی۔ ٭کانفرنس کے اختتام پر جماعۃ الدعوۃ کے کارکنان نے بہترین نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے چند منٹ میں کرسیاں اٹھا کر مال روڈ ٹریفک کیلئے کھول دیا۔

مزیدخبریں