ملتان میں وکلا کا ساتھیوں کی رہائی کیلئے چوتھے روز بھی دھرنا

ملتان (صباح نیوز) ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں گرفتار 21 ساتھیوں کی رہائی کے لئے وکلا کی جانب سے چوتھے روز بھی دھرنا جاری رہا۔ ملتان میں نیو جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی کے بعد وکلا ء کی گرفتاریوں اور ان پر دہشت گردی کے مقدمات درج کئے جانے پر ساتھی وکلا ء نے چوک کچہری پر چار روز سے دھرنا دے رکھا ہے۔ وکلا ء کا کہنا ہے کہ یہ دھرنا تب تک جاری رہے گا جب تک کچہری کو واپس پرانی کچہری میں منتقل نہیں کردیا جاتا۔ 21 ساتھی وکلا کی رہائی تک کسی مصلحت کا شکار نہیں ہوں گے اور جب تک گرفتار افراد کو رہا اور دہشت گردی کے مقدمات ختم نہیں کر دئیے جاتے‘ دھرنا جاری رہے گا۔وکلا نے کہا کہ وہ سخت سردی میں رات اور دن چوک کچہری پر گزار رہے ہیں لیکن اب تک کسی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا جس سے حکومت کی بے حسی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن