سینٹ‘ قومی اسمبلی اجلاس آج دوبارہ شروع ہوں گے

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس دو روز کے وقفہ کے بعد آج (پیرکو) دوبارہ شروع ہونگے۔ اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے ایوان میں فاٹا اصلاحات بل کو ایجنڈے سے خارج کرنے پر گذشتہ ہفتے سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور یہ احتجاج آئندہ ہفتے بھی جاری رہے گا تاحال اس معاملے کے حل کے لیے حکومت کی طرف سے کوئی اجلاس طلب نہیں کیا گیا ہے۔ وزریراعظم کی صدارت میں اس حوالے سے حکومت اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کا عندیہ دیا گیا تھا تاحال یہ مشاورتی اجلاس نہیں ہوسکا ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام چار بجے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں ہو گا۔ سینٹ میںدہشتگردی کے خلاف جنگ اور ڈرون حملوں کے نتیجے میں پاکستانی سرزمین پر ہونیوالے جانی و مالی نقصانات کے معاضوں کی امریکہ سے ادائیگی کا مطالبہ کیا جائے گا قرارداد سینیٹ آف پاکستان کے ایجنڈے پر آگئی، قرارداد کی منظوری پر اقوام متحدہ ، دولت مشترکہ، یورپی یونین، نیٹو اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو اس کی کاپیاں ارسال کر دی جائیں گی حکومتی جماعت قرارداد کی محرک ہے فیض آباد دھرنے کے نتیجے میں پیداشدہ صورتحال پر حکومتی موقف سے آگاہی کے بارے میں بھی سینیٹ کے فیصلے سے وزیر داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے پیر کو پالیسی بیان کے لیے وزیر داخلہ کو طلب کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن