اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) رواں سال 60 فیصد سے زائد کمپنیوں نے ٹیکس جمع نہیں کرایا۔ تین ہزار 333 کمپنیوں نے 170 ارب روپے ٹیکس جمع کرایا ایف بی آر دستاویز کے مطابق مالی سال 2017ء کے دوران60.3 فیصد کمپنیوں نے صفر ٹیکس جمع کرایا رجسٹرڈ دو ہزار 8 کمپنیاں ایسی ہیں جنہوں نے ٹیکس جمع نہیں کرایا ایک لاکھ تک ٹیکس ادا کرنے والی کمپنیاں 7.6 فیصد ہیں ان کمپنیوں نے 82 لاکھ 87 ہزار روپے ٹیکس دیا ایک سے پانچ لاکھ کے دوران 6.2 فیصد کمپنیوں نے لگ بھگ 5 کروڑ روپے ٹیکس دیا۔